Amenews  آمین

AsianMinoritiesExpressNews  

                                                                                               ایشین اقلیتوں کا انٹرنیٹ اخبار

 
 
 
 
 

بین الاقوامی فلاسفی کانفرنس میں جناب جیم فے غوری کا خطاب
بتاریخ ۲۱ نومبربروز سوموار روم اٹلی کے پارلیمنٹ ہاوس میں معروف شاعر،صحافی اور دانشور جناب جیم فے غوری پاکستان کے دوست پارلمنٹیر ین ایسوسی ایشن اٹلی اور پاکستانی مسیحی ا یسوسی ایشن اٹلی اوراٹلی کی سرکردہ چھ عدد تنظیموں کی زیر نگرانی ہونے والی ایک روزہ عالمی کانفرنس میں شام پانچ بجے کے اجلاس میں خطاب کریں گے

.وہ اٹلی میں مسیحی اور غیر مسیحی تنظیموں کاکردار اور اٹلی میں مستقل اور عارضی قیام پذیر پاکستانیوں کی مذہبی ، سماجی اور معاشی فلاسفی کے بارے مقالہ پیش کریں گے.اس کانفرنس میں پوری دنیا کے مسیحی، مسلم، اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے دانشور،صحافی اور سیاست دانوں کے علاوہ سماجی کارکنان بھی مذہبی ہم آہنگی، سماجی اور معاشی موضوعات پر خطاب کریں گے.پاسٹرل یونیورسٹی روم اٹلی کے تعاون سے ہونے والی اس کانفرنس میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا.


 

Amenewsآمین
Asian Minorities Express News

 

 
   

 home page - index

top               «      »